Mustafa Ki Rasalat Ki Kiya Baat Hai

مصطفیٰ کی رسالت کی کیا بات ہے مصطفیٰ کی حکومت کی کیا بات ہے



جب بھی سجدہ کروں آئیں آقا نظر پھرتوایسی عبادت کی کیا بات ہے



زندگی میں رفیق اور قبر میں رفیق تیری صدیق قسمت کی کیا بات ہے



طیبہ میں ہی جیوں طیبہ میں ہی مروں پھر تو ایسی سعادت کی کیا بات ہے



پنجتن پاک تو ہے سفینہء نوح پنجتن کی محبت کی کیا بات ہے




Get it on Google Play



کتا جنتی ہوا نیک لوگوں میں رہ اولیاء کی تو صحبت کی کیا بات ہے



دونوں جگ میں حکومت ہے جن کی چلے ایسی ثاقبؔ حکومت کی کیا بات ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah