We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Meri Mandi Zaat Nabi Ji

Bushra Ejaz

میری مندی ذات نبیؐ جی کیسے کہوں میں نعت نبیؐ جی


روشن دن اب نکلے ناہیں جیون کالی رات نبیؐ جی


دل میں بھانبھڑ ہجروں والا آنکھوں میں برسات نبیؐ جی


چاروں جانب خوف کے پہرے قیدی میری ذات نبیؐ جی


چھین لیے ہیں کس نے مجھ سے میرے قلم دوات نبیؐ جی


جیت کے بھی میں ہار گئی ہوں کیسی ہے یہ مات نبیؐ جی


میرے اندر بیٹھ کے کوئی روتا ہے دن رات نبیؐ جی


سُکھ کے دن اب لاگیں مجھ کو پچھلی شب کی بات نبیؐ جی


ساری عمر کا حاصل مقصد طیبہ کی اک رات نبیؐ جی


شہرِ دعا میں حرفِ تمنا لائی اپنے ساتھ نبیؐ جی


حاضری کو خود چل کرآیا رستہ میرے ساتھ نبیؐ جی


زرد بلا موسم ہے ہر سو سوکھے میرے پات نبیؐ جی


خشکی کے موسم میں اتری بارش جیسی نعت نبیؐ جی



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


حرفوں کے یہ موتی چن کر لائی میں سوغات نبیؐ جی

Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah