Mehboob Ki Mehfil Ko Mehboob Sajate Hain

محبوب کی محفل کو محبوب سجاتے ہیں آتے ہیں وہی جس کو سرکار بلاتے ہیں




Get it on Google Play



وہ لوگ خدا شاہد قسمت کے سکندر ہیں جو سرور عالم کا میلاد مناتے ہیں



مۓ خوارو ذرا جانا میخانہء سرور میں وہ جام کرم اب بھی بھر بھر کے پلاتے ہیں



آقا کی ثناء خوانی دراصل عبادت ہے ہم نعت کی صورت میں قرآن سناتے ہیں



اس آس پہ جیتا ہوں کہہ دے یہ کوئی آ کر چل تجھ کو مدینے میں سرکار بلاتے ہیں



جن کا بھری دنیا میں کوئی بھی نہیں والی ان کو بھی میرے آقا سینے سے لگاتے ہیں



اللہ کے خزانوں کے مالک ہیں نبی سرور یہ سچ ہے نیازیؔ ہم سرکار کا کھاتے ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah