Khawaboun Main Madine

خوابوں میں مدینے کی فضا دیکھنے والا خاطرمیں کہاں لاۓ گا رنگِ گل و لالہ



نظروں میں رہے جس کے جمالِ شہ ﷺ والا ا س شخص کی دنیا میں اُجالا ہی اجالا



نبیوں میں وہ بندوں میں، بشر میں جہاں دیکھو افضل سے بھی افضل ہیں وہ اعلیٰ سے بھی اعلیٰ




Get it on Google Play



ہر گام پہ آلام و مصائب رہے درپیش ہر گام پہ سرکارِ دو عالم نے سنبھالا



روشن ہے ازل سے جو مرےگوشۃِ دل میں وہ چاند کسی طَور نہیں ڈوبنے والا



دُنیا کا مطلب گار رہا ہے نہ رہے گا سرکار کے قدموں کے نشان ڈھونڈنے والا



پابندئ احکام خداوند یہی ہے محبوب ﷺ خداوند کے احکام بجا لا



اے موجِ صبا ایک فقط ایک ہی جلوہ اک روز گنبد خضریٰ کو اُڑالا



قدموں سےمیں مسرور لپٹ جاؤں، جومل جاۓ سرکارِ دوعالم کا کوئی چاہنے والا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah