Khawabon Mein Madine Ki

خوابوں میں مدینے کی فضا دیکھنے والا خاطر میں کہاں لاۓ گا رنگِ گل و لالہ



نظروں میں رہے جس کے جمالِ شہِؐ والا اس شخص کی دنیا میں اجالا ہی اجالا



نبیوں میں، وہ بندوں میں، بشر میں جہاں دیکھو افضل سے بھی افضل ہیں، وہ اعلیٰ سے بھی اعلیٰ




Get it on Google Play



روشن ہے ازل سے جو مرے گوشہء دل میں وہ چاند کسی طور نہیں ڈوبنے والا



دنیا کا طلب گار رہا ہے نہ رہے گا سرکارؐ کے قدموں کے نشاں ڈھونڈنے والا



پابندی احکام خداوندی یہی ہے محبوبؐ خداوند کے احکام بجالا



قدموں سے میں مسرور لپٹ جاؤں، جو مل جاۓ سرکارؐ دو عالم کا کوئی چاہنے والا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah