Kash Hota Madine Mein

کاش ہوتا مدینے میں گھر یا نبیؐ حاضری دیتا شام و سحر یا نبیؐ



یہ شجر یہ پرندے یہ کوہ و دمن بھیجتے ہیں درود آپؐ پر یا نبیؐ



آسرا اور کوئی نہیں دوسرا ہم گنہگار جائیں کدھر یا نبیؐ



دل کو آیا سکوں آپ کا ہے کرم ورنہ پھرتا یونہی دربدر یا نبیؐ



اس کی قسمت کھلی بن گیا وہ ولی آپؐ نے جس پہ ڈالی نظر یا نبیؐ




Get it on Google Play



آپؐ راضی تو راضی ہے ہم سے خدا ہے یہی قصۃ مختصر یا نبیؐ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah