Ik Yahi Sahara Hai

اک یہی سہارا یے اس جہاں میں جینے کا بات کر مدینے کی ذکر کر مدینے کا



وہ تجھے بچائیں گے پار بھی لگائیں گے ان پہ چھوڑ دے کشتی غم نہ کر سفینے کا



کیوں بھٹکتا پھرتا ہے پوچھ اپنے مرشد سے وہ بتائیں گے تجھ کو راستہ مدینے کا




Get it on Google Play



چھوڑکر قدم ان کے اڑ نہ تو ہواؤں میں راستہ یہیں سے ہے قربِ حق کے زینے میں



صحن گلستاں میں بھی گلوں کی جاں میں بھی ہر طرف نمایاں ہے معجزہ پسینے کا



آپ کے قدم جب سے آۓ ہیں مدینے میں ذرہ ذرہ روشن ہے آج بھی مدینے کا



اے علیم چل توبھی راہ لے مدینے کی بس وہیں سے ملتا ہے راز ہر خزینے کا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah