ہوا حمدِ خدا میں دل جو مصروفِ رقم میرا الف الحمد رب العالمیں کا ہے قلم میرا
رہے نام محمدؐ لب پہ یا رب اول و آخر الٹ جاۓ بوقتِ نزع جب سینے میں دم میرا
محبت اہلِ بیتِ مصطفیٰ کی نور برحق ہے کہ روشن ہو گیا دل مثلِ قندیلِ حرم میرا
دکھائی مجھ کو راہِ زرع اصحاب پیمرؐ نے چراغ راہ ہے اکرام اصحاب کرم میرا
کہیں شاہ نجف کے عشق میں دل میرا ڈوبا تھا کہ ہے در نجف ہو کر چمکتا در یم میرا
شہِ بغداد کا خطِ غلامی ذوق رکھتا ہوں نہ کیوں دل اس خطِ بغداد سے ہو جامِ جم میرا