ہےروشنی ہی روشنی سیرت حضور ﷺ کی قرآن کی سب آیتیں مدحت حضور ﷺ کی
دنیا میں کون اُس سے بڑا خوش نصیب ہے حصے میں جس کے آگئی اُلفت حضورﷺکی
عقلِ بشر سے ماوراء ہے ذات مصطفٰی ﷺ اللہ جانتا ہے حقیقت حضور ﷺ کی
سب انبیاء کی امتیں ہیں معتبر مگر سب امتوں سے بہتریں امت حضورﷺ کی
دنیا میں یوں تو اور بھی اعزاز ہیں بڑے سب سے بڑا اعزاز ہے نسبت حضورﷺکی
جوبھی پڑھے درود وہ سنتے ہیں مصطفیٰ ﷺ کیا معجزہ نما ہے سماعت حضور ﷺ کی
گھیرا غموں کی دھوپ نے تو معجزہ ہوا اک ابر بن کے چھا گئ رحمت حضورﷺکی
میں کیسے مان لوں کہ وہ ایمان دار ہے رکھتا نہیں جو دل میں عقیدت حضورﷺکی
ساحرؔ کوبھیک دیجیے لکھی ہے جس نے نعت مشہور ہے جہاں میں سحاوت حضور ﷺ کی