Charagh e Haq Jalaya Ja Raha Hai

چراغِ حق جلایا جا رہا ہے اندھیروں کو مٹایا جارہا ہے



کسی کی آمد آمد ہےیقیناً جہاں بھرکوسجایا جاریاہے



پڑھی جو نعت تو آواز آئی تمہیں طیبہ بلایا جارہا ہے



حریمِ ناز میں وہ جلوہ گرہیں ابھی پردہ اُٹھایا جارہا ہے



بھلا ایسا سخی کوئی اور ہوگا ملا جو کچھ لُٹایا جا رہا ہے



میرے آقاؐ وہ قرآنِ مجسم جو نعتوں میں سنایا جارہاہے



وہ اقصیٰ میں جماعت انبیاء کی امام ان کو بنایا جا رہا ہے



میرے آقا کا حسنِ خلق دیکھو گلے سب کو لگایا جارہا ہے




Get it on Google Play



جو مدت سے بہم شمشیر زن تھے انہیں پھر سے ملایا جا رہا ہے



جو کچھ دے آشنا اسرار حق سے سبق ایسا پڑھایا جا رہا ہے



یہ بھینی بھینی خوشبو کہہ رہی ہے مدینہ پاس آیا جا رہا ہے



ولادتِ مصطفیٰ ایسی ہے ساحرؔ لو آیا نور سایا جارہا ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah