Haal e Dil kis Ko Sunaye

حالِ دل کس کو سنائیں آپؐ کے ہوتے ہوۓ کیوں کسی کے در پہ جائیں آپؐ کے ہوتے ہوۓ



میں غلامِ مصطفیٰ ہوں یہ میری پہچان ہے غم مجھے کیوں کر ستائیں آُؐپؐ کے ہوتے ہوۓ حالِ دل کس کو سنائیں آپؐ کے ہوتے ہوۓ



اپنا جینا اپنا مرنا اب اسی چوکھٹ پہ ہے ہم کہاں سرکار جائیں آپؐ کے ہوتے ہوۓ حالِ دل کس کو سنائیں آپؐ کے ہوتے ہوۓ



کہہ رہا ہے آپؐ کا رب انت فہم آپؐ سے کیوں انہیں میں دوں سزائیں آپؐ کے ہوتے ہوۓ حالِ دل کس کو سنائیں آپؐ کے ہوتے ہوۓ



سامنے ہے اے علی کے لال اسوہ آپکا کیوں کسی کا خوف کھائیں آپ کے ہوتے ہوۓ حالِ دل کس کو سنائیں آپؐ کے ہوتے ہوۓ



یہ تو ہو سکتا نہیں یہ بات ممکن ہی نہیں میرے گھر آلام آئیں آپؐ کے ہوتے ہوۓ حالِ دل کس کو سنائیں آپؐ کے ہوتے ہوۓ



کون ہے الطاف اپنا حالِ دل جس سے کہے زخمِ دل کس کو دکھائیں آپؐ کے ہوتے ہوۓ حالِ دل کس کو سنائیں آپؐ کے ہوتے ہوۓ




Get it on Google Play



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah