غم ہوگۓ بے شمار آقا ﷺ بندہ تیرے نثار آقا ﷺ
بگڑا جاتا ہے کھیل میرا آقا آقا سنوار آقا ﷺ
ہلکا ہے اگر ہمارا پلّہ بھاری ہےتیراوقارآقاﷺ
مجبور ہیں ہم تو فکر کیا ہے تم کو تو ہے اختیار آقا ﷺ
مجھ سا کوئی غمزدہ نہ ہوگا تم سا نہیں غمگسار آقا ﷺ
جس کی مرضی خدا نہ ٹالے میرا ہے وہ نامدار آقا ﷺ
اتنی رحمت رضاؔ پہ کر لو لَا یَقٗرُبُہُ الٗبَوَار آقا ﷺ