دنیا کو بدلنے آپؐ آۓ جو سر تھے جھکے ہوۓ اٹھاۓ
حاوی ہیں تمام معجزوں پر جو لفظ زباں پہ ان کی آۓ
اپنے ہیں مکہ اور مدینہ باقی سب شہر ہیں پراۓ
آقاؐ سے سخن کی یہ گھڑی ہے اب کوئی نہ درمیان آۓ
کیسے تھے چاند اور سورج اے غارِ ثور! کیا ہے راۓ