We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Chalo Diyar e Nabi Ki Janib

چلو دیار نبی کی جانب درود لب پر سجا سجا کر بہاریں لوٹیں گے ہم کرم کی دلوں کو دامن بنا بنا کر


نہ اُنکے جیسا ہے کوئی نہ اُن کے جیسا غنی ہے کوئی وہ بینواؤں کو ہر جگہ سے نوازتے ہیں بلا بلا کر


ہماری ساری ضرورتوں پر کفالتوں کی نظر ہے ان کی وہ جھولیاں بھر رہے ہیں سب کی کرم کے موتی لٹا لٹا کر



Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play


وہ راہیں اب تک سجی ہوئی ہیں دلوں کا کعبہ بنی ہوئی ہیں جہاں جہاں سے حضور گزرےہیں نقش اپنا جما جما کر


کبھی جو میرے غریب خانے کی آپ آکر جگائیں قسمت میں خیر مقدم کے گیت گاؤنگا اپنی پلکیں بچھا بچھا کر


ہے ان کو امت سے پیار کتنا کرم ہے رحمت شعار کتنا ہمارے جرموں کودھو رہےہیں حضور آنسو بہا بہا کر


میں ایسا عاصی ہوں جس کی جھولی میں کوئی حسنِ عمل نہیں ہے مگر وہ احسان کررہے ہیں خطائیں میری چھپا چھپا کر


یہی اساسِ عمل ہے میری اسی سے بگڑی بنی ہے میری سمیٹتا ہوں کرم خدا کا نبی کی نعمتیں سنا سنا کر


کبھی تو برسےگا ابرِ رحمت کبھی تو جاگے گی میری قسمت کچھ اشک تیار کررہاہوں میں سوزِ الفت بڑھا بڑھا کر


میں تیرے قربان میرے ساقی رہے نہ ارمان کوئی باقی مجھے محبت کا حوصلہ دے نظر سے اپنی پلا پلا کر


اگر مقدر نے یاوری کی اگر مدینے گیا میں خالدؔ قدم قدم خاک اس گلی کی میں چوم لوں گا اٹھا اٹھا کر

Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah