Bazam e Konain Sajany Ke Liye Ap Aye

بزم کونین سجانے کے لۓ آپ آۓ شمعِ توحید جلانے کے لۓ آپ آۓ



ایک پیغام جو ہر دل میں اجالا کر دے ساری دنیا کو سنانے کے لۓ آپ آۓ



ایک مدت سے بھٹکتے ہوۓ انسانوں کو ایک مرکز پہ بلانے کے لۓ آپ آۓ



نا خدا بن کے اُبلتے ہوۓ طوفانوں میں کشتیاں پار لگانے کے لۓ آپ آۓ




Get it on Google Play



قافلے والے بھٹک جائیں نہ منزل سے کہیں دور تک راہ دکھانے کے لۓ آپ آۓ



چشم دیدار کو اسرار خدائی بخشے سونے والوں کو جگانے کے لۓ آپ آۓ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah