Bakhsha Sukoo'n Huzoor

بخشا سکوں حضورﷺ کے فیضانِ عام نے دیکھا سحر کا نور زمانے کی شام نے



پیرایئہ حیات ہے سرمایئہ نجات پیغام جو دیا ہے رسول ﷺانام نے



یوں دیکھتے ہیں روضۂ اطہر کو اہل دل گویا جناب سرورﷺ عالم ہوں سامنے




Get it on Google Play



شایانِ بارگاہِ پیمبرﷺ نہ تھی فغان آنسو بنا دیا ہے اُسے احترام نے



تمہید التفات بنی لغزش قدم آیا جب ان کا دست کرم مجھ کو تھامنے



محبوبﷺ کبریا کی حیاتِ جمیل سے پایا ہے افتخار بقاۓ دوام نے



سرکارﷺ کی نگاہِ کرم ہے فقیر پر سرکار کی ثنا جو لکھی ہے غلام نے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah