Ayatein Parhta Chalun Aur Sarapa Likhun

آیتیں پڑھتا چلوں اور سراپا لکھوں سارے لمحوں کی جبیں پرترااُسودہ لکھوں



میرےلفظوں کو اگر اذنِ حضوری دے دیں میں بھی اشکوں میں پرو کرترا سہرا لکھوں



ان کی توصیف میں ہوں جتنےبھی جملے موزوں آبِ کوثر سے دھلے ہوں تو قصیدہ لکھوں




Get it on Google Play



ہے ارادہ کہ دکھاؤں وہ جمالِ سیرت مخفی نظروں سے جو رہتاہے وہ قدوہ لکھوں



فکر امروز کی شب تار کی روشن کرنے ترے افکار کی کرنوں کا اُجالا لکھوں



ہو عطا فرصت و اخلاص و محبت آقا ﷺ تیرے کردار کی عظمت کا حوالہ لکھوں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah