Aap Ki Midhah Hai

آپؐ کی مدح ہے کس کے امکان میں سارا قرآن ہے آپؐ کی شان میں



حمد کے حرف لکھوں کہ میں نعت کے ہوں بڑی احتیاطیوں کے میدان میں



اس کو کہتے ہیں تکمیلِ انسانیت ساری اچھائیاں ایک انسانؐ میں




Get it on Google Play



ہم نبیؐ کی محبت سے باہر کہاں یہ محبت تو شامل ہے ایمان میں



اسوۃ مصطفیٰؐ کا چراغ آج بھی جل رہا ہے ہواؤں کے طوفان میں



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah