Aap Aye Toh Zamane Ko

آپ آئے تو زمانے کو اجالا کردیا اک نگاہ ناز نے ادنیٰ کو اعلیٰ کردیا



الفت آقاؐ میں ہم نے دل دوانہ کردیا تیری مدحت نے مجھے دنیا میں شہرہ کردیا



پوچھتا کوئی نہ تھا مجھ بے ہنر کو جب شہا آپ کی نظر کرم نے قد کو اونچا کردیا




Get it on Google Play



مکہ سے طیبہ کی ہجرت شان و شوکت لاجواب آپؐ کی آمد نے یثرب کو مدینہ کردیا



پیاسے جتنے بدر کے میدان میں اصحاب تھے آپ نے انگی سے اپنا جاری چشمہ کر دیا



یوں تو دنیا میں حبیبی انبیاء آۓ بہت رب نے رتبہ سب میں اعلیٰ مصطفیٰ کا کردیا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah