Aaj Kuch Aur Nazar Ati Hai

آج کچھ اور نظر آتی ہے چھپ رحمت کی اک نظر میری طرف، شاہِ عربؐ! رحمت کی



اپنے عشاق کو کیونکر وہ رکھیں گے محروم؟ دشمنوں پر نہ کیا جبکہ غضب، رحمت کی !



میرے نامہ میں کوئی نیک عمل ہی کب تھا؟ میرے رب نے تریؐ نسبت کے سبب رحمت کی




Get it on Google Play



صبح تک میں بھی مشرف بہ زیارت ہوں گا میرے سرکارؐ نے گر آج کی شب رحمت کی



اذن مدحت کا جو چاہا تو مرے آقاؐ نے سیدہ زہراؑ کے صدقے میں عجب رحمت کی



میرے آقاؐ! مجھے حشر میں نہ تنہا کرنا آج کے دن ہے مجھے سخت طلب رحمت کی



کیا لکھے آپؐ کے الطاف کی بابت سائلؔ جب بھی مشکل میں گھرا، آپ نے تب رحمت کی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah