Sakhnuri Mein Zair Aur Zabar Kahe Ali Ali

سخنوری میں زیر اور زبر کہے علیؑ علیؑ جو لفظ بن گیا گہر، گہر کہے علیؑ علیؑ



زمین سے نظر ہٹی، گئی فلک سے پار جب جہاں گئی جدھر گئی نظر کہے علیؑ علیؑ



علی مری تو سانس میں اتر گئے کچھ اس طرح یہ تن کہے، یہ من کہے، جگر کہے علیؑ علیؑ



ضیائے شمس میں گیا، نگاہِ شمس نے کہا چلو گے جس طرف بھی رہگزر کہے علیؑ علیؑ




Get it on Google Play



ثمر سے پوچھنے گیا ، بتاؤ مولا کون ہے ثمر کی بات سن کے پھر شجر کہے علیؑ علیؑ



میں شب سے پوچھتا رہا، کہ ہے تری امید کیا تو شب کے ساتھ جھوم کر سحر کہے علیؑ علیؑ



سفر جو وحدتوں کا ہے، وہ کثرتوں میں ڈھل گیا نگر نگر میں گھوم کر سفر کہے علیؑ علیؑ



کرن کرن جو چاندنی سے پھوٹتا ہے فضل بھی وہ بحر و بر میں جا کے بے خطر کہے علیؑ علیؑ



میں قائم الصلواۃ ہوں ،میں بندگی کی ذات ہوں سجود کا ،قیام کا ہنر کہے علیؑ علیؑ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah