Majlis e Sarkar Mein Jab Bethte Hazrat Ali

مجلس سرکار میں جب بیٹھتے حضرت علی آپ کی صحبت میں ہوتے آپ کے اصحاب بھی



دیکھتے صدیقِ اکبرؓ یوں چہرۂ سرکار کو اپنی آنکھوں میں سمو لیں جیسے حسنِ یار کو



یاد کرتے ساتھ ہی فرمودۂ سرکار کو ٹکٹکی باندھے وہ تکتے حیدرِ کرّارؓ کو




Get it on Google Play



مومنوں کی ماں نے پوچھا یا ابی المحترم کیا سبب ہے چہرۂ حیدرؓ کو تکتے ہیں بہم



کہہ اٹھے صدیق اکبرؓ ’’ اے مِری لختِ جگر ہے سنا خود میں نے فرما تے تھے یہ خیرا لبشرؐ



اک نظر وجہِ علیؓ پر ہے عبادت اس لئے یہ عمل میں نے بنایا اپنی عادت اس لئے



ہے عبادت ڈالنا وجہِ علیؓ پر اک نگہ پس یہ میں نے اپنی عادت ہی بنالی ‘ عائشہ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah