کعبۃاللہ میں ولادت مرحبا شانِ علی پائی مسجد میں شہادت مرحبا شانِ علی
ہے مبارک زندگی میں اجتماعِ بَرْکَتَیْنْ اللہ اللہ یہ سعادت مرحبا شان علیؓ
ان کے سب اوصاف کا کیونکر احاطہ ہو سکے ذکر جن کا ہے عبادت ‘ مرحبا شانِ علی
ڈوبے سورج کا پلٹنا تیری خاطر بُوتُراب کیا ملا اجرِ اطاعت! مرحبا شانِ علیؓ
مرتبت اُن کی بھلا بے مثل پھر کیوں کر نہ ہو چہرہ تکنا بھی عبادت مرحبا شانِ علی
اپنے بچوں کا نوالہ دینا سائل کو جلیل! اُس گھرانے کی ہے عادت مرحبا شانِ علی