Aya Na Ho Ga Iss Tarah Husn o Shabab

آیا نہ ہوگا اس طرح حسن و شباب ریت پر گُلشنِ فاطمہ کے تھے سارے گُلاب ریت پر



جانِ بتول کے سِوا کوئی نہیں کھِلا سکا قطرائے آب کے بغیر اتنے گُلاب ریت پر



ترسے حُسین آب کو میں جو کہوں تو بے ادب لمسِ لبِ حُسین کو تَرسا ہے آب ریت پر



عشق میں کیا لٹائیے عشق میں کیا بچا ئیے آلِ نبی نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر



لذت سوزش بلال شوق شہادت حُسین جس نے لیا یونہی لیا اپنا خطاب ریت پر



جتنے سوال عشق نے آل رسول سے کیے ایک سے بڑھ کے ایک دیا سب نے جواب ریت پر




Get it on Google Play



آل نبی کا کام تھا آلِ نبی ہی کر گئے کوئی نہ لکھ سکا ادیبؔ ایسی کتاب ریت پر

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah