پتا پتا بوٹا بوٹا ذکر خدا ڈالی ڈالی، غنچہ غنچہ ذکر خدا میں کھویا ذکر خدا میں کھویا، ذکر خدا میں کھویا اللہ اللہ، اللہ اللہ، اللہ اللہ
پربت پربت، دھرتی دھرتی، امبر امبر واصف صحرا صحرا،دریا دریا،ذکر خدا میں کھویا ذکر خدا میں کھویا، ذکر خدا میں کھویا اللہ اللہ، اللہ اللہ، اللہ اللہ
قر یہ قریہ، وادی وادی، گلشن گلشن ذاکر قطرہ قطرہ، ذرہ ذرہ ذکر خدا میں کھویا ذکر خدا میں کھویا،ذکر خدا میں کھویا اللہ اللہ، اللہ اللہ، اللہ اللہ
قمری قمری، طوطی طوطی،بلبل بلبل حامد چڑیا مینا ہر پروانہ ذکرخدا میں کھویا ذکر خدا میں کھویا، ذکر خدا میں کھویا اللہ اللہ، اللہ اللہ، اللہ اللہ
رم جھم، رم جھم گرتی بارش گیت اسی کے گاۓ چلتا دریا بہتا جھرنا ذکر خدا میں کھویا ذکر خدا میں کھویا، ذکر خدا میں کھویا اللہ اللہ، اللہ اللہ، اللہ اللہ
سندر سندر دل کے اندر نام اجاگر اس کے میری جاں کا گوشہ گوشہ ذکر خدا میں کھویا ذکر خدا میں کھویا، ذکر خدا میں کھویا اللہ اللہ، اللہ اللہ، اللہ اللہ