کہتی ہے یہ پھولوں کی ردا، اللہ ہو اللہ اشجار کے پتوں نے کہا، اللہ ہو اللہ
بادل نے آسماں پہ لکھا، اللہ ہو اللہ پربت کی قطاروں کی ندا، اللہ ہو اللہ
ہو سورۂ یٰسین کہ ہو سورۂ رحمٰن قرآن کے لفظوں کی صدا، اللہ ہو اللہ
کرتا ہے ثناء تیری برستا ہوا پانی دریا بھی ہے مصروفِ ثناء، اللہ ہو اللہ
خوشبو، کرن، اجالے، دھنک اور کہکشاں ذاکر ہیں تیرے ارض و سما، اللہ ہو اللہ
شبنم گری جو پھولوں پہ پڑھتی ہوئی ثناء بلبل نے دیکھ کر یہ کہا، اللہ ہو اللہ
جب نزع کے عالم میں ہو مولا یہ اجؔاگر وردِ زباں ہو ذکر تیرا اللہ ہو اللہ