Alhamd Fateha Hai Quran

الحمد فاتحہ ہے قرآن کریم کا لا ریب ہر ورق ہے الف لام میم کا



جب سے لیا ہے نام خدائے رحیم کا خطرہ نہیں رہا مجھے ضزد رجییم کا



کیسے کروں میں شکر غفور الرحیم کا عرفان مجھ کو بخشا رسول کریم کا



بندہ ہوں کس کا، بندہ ہوں رب کریم کا یعنی شفیع حشر، رووف الرحیم کا



مجھ کو پتہ ہے خوف نہیں ہے جحیم کا ہوگا جو فیصلہ میرے حق میں کریم کا




Get it on Google Play



اس نعمتِ تمام پہ انعمات ہے گواہ مجھ کو ملا شعور رہِ مستقیم کا



ہر ذرہ ہے جہاں کا عکس وجود ذات حادث بتا رہا ہے پتہ کیا قدیم کا



صدقہ حضور پاک کا انجام ہو بخیر عالم بڑا ہی سخت ہے امید و بِیم کا



ہر بے خبر کی رہتی ہے ہر پل جسے خبر بندہ ہے خوشتر ایسے خبیر و علیم کا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah