زندگی کی حرارت تیرا نام ہے دو جہانوں کی رحمت تیرا نام ہے
اسمِ اعظم چھپا ہےتیرے نام میں حمدِ خالق کی عظمت تیرانام ہے
کیف و راحت میسر ترے نام سے قلبِ مضطر کی راحت تیرا نام ہے
ہادی دو جہاں مہدیء ہر زماں ہر طرح کی ہدایت تیرا نام ہے
تجھکو حق نے عطا کی ہیں سب قدرتیں لائق شانِ قدرت تیرا نام ہے
تو محمد ﷺ ہے حامد ہے محمود ہے حمد کی معنویت تیرا نام ہے
ہونٹ ملتے ہیں صائمؔ ترے نام سے قلب و جاں کی حلاوت تیرا نام ہے