ذکر نبی ہر آن کرنا ذکرِ نبی ہر آن ذکرِ نبی کے واسطےرب نےمن میں دی ہے زبان
دیکھو ثناء آقا کی سورج چاند ستارے کرتے ہیں اور درودِ پاک فرشتے جھوم کے سارےپڑھتے ہیں ذکر کرو مدنی آقا کا کہتا ہے قرآن
آقا آقا ورد کرو ہے ذکر بڑا ہی نورانی غوث قطب ابدال قلندر بولیں خواجہ عثمانی ذکر نبی کا کرت رہو تم روشن ہوگا ایمان
آقا کی محفل میں ہر سو نور ہی نور برستا ہے مانگنے والوں کو اکثر حسنین کا صدقہ ملتا ہے جو بھی آۓ محفل میں ہے آقا کا مہمان
ذکرِ نبی کا سرمایہ ہوتا ہے جس کے سینے میں ہو وہ کہیں بھی لیکن رہتا ہے ہر وقت مدینے میں اللہ اللہ دیکھ لو ہے یہ ذکر نبی کا شان
نعت کمالؔ آقا کی محفل میں جو آکے پڑھتا ہے ذکر نبی کا صدقہ اس کو ایسی شان سے ملتا ہے آقا کے پروانے اس پر ہوتے ہیں قربان