یوں نہ تڑپایۓگا خدارا خواب میں دیجۓگا نظارا تیرےجلوؤں میں گم ہوں لیکن اب تلک تجھ کودیکھا نہیں ہے
ایک مدت سےقلب پریشاں منتظرہےتراجان جاناں آ بھی جاغم کےماروں کےوالی دل سنبھالےسنبھلتانہیں ہے
سن لوسن لومیری التجائیں درگزرکردوساری خطائیں آپ سےبڑھ کےہم عاصیوں کااورکوئی سہارانہیں ہے
میری قسمت کی روٹھی ہواؤحال دل پہ نہ یوں مسکراؤ کیوں نہ غم کےیہ ساۓڈھلیں گےکیامراکوئی آقانہیں ہے
روٹھتی ہےخدائی توروٹھےتیرارشتہ نبی سےنہ ٹوٹے دیکھ دیوانےپیارےنبیﷺ کے،عشق ہےیہ تماشانہیں ہے
ذکر کرسرورِ انبیاء کا نام لےاس حبیب خدا کا جلوتوں خلوتوں میں نیازی جوکبھی ہم کوبھولا نہیں ہے