یہ وہ در ہے کہ جہاں دل نہیں توڑے جاتے بے طلب بِھیک یہاں ملتی ہے آتے جاتے
یہ ہے آقاﷺ کی عنایت وہ کرم کرتے ہیں ورنہ ہم جیسے کہاں در پہ بلائے جاتے
شہر سرکارﷺ کی خاک کے ہم ذرے ہوتے آ پکی راہ میں بکھرے ہوئے پائے جاتے
انکی دہلیز کے منگتے بڑی موج میں ہیں ہم سے اغیار کے ٹکڑے نہیں کھائے جاتے
اپنا مدفن جو مقدر سے بن جاتا بقیع پاک حشر میں آ پکے قدموں سے اٹھائے جاتے