Yeh Sari Fizayein Kehti Hain

یہ ساری فضائیں کہتی ہیں پر نور ہوائیں کہتی ہیں



رحمت کی گھٹائیں کہتی ہیں سرکار جیا نئیں آؤنا ایں



اُن کے عاشق غوث و قلندر اُن کے عاشق پیر پیمبر



جو اُن کے درکا منگتا ہے جو اُن کے غم میں روتا ہے



دل اُس کا یہ ہی کہتا ہے سرکار جیا نئیں آؤنا ایں



کیوں نہ اُن کے گیت سنائیں جن کی سارے جگ پر چھائیں



میلاد بھی اُن کا منائیں گے ہم اپنے گھروں کو سجائیں گے



دیوانے مل کر گائیں گے سرکار جیا نئیں آؤنا ایں



اُن کے منگتے چاند اور تارے اُن کے منگتے عاشق سارے



جو محفل پاک سجاتا ہے جو گیت نبی کے گاتا ہے



ہر دم وہ یہ ہی کہتا ہے سرکار جیا نئیں آؤنا ایں



اُن کا رتبہ سب سے اچیرا اُن کے دم سےہر سُو سویرا



سب شاہ و گدا بھی کہتے ہیں لاہور کے داتا بھی کہتے ہیں



میرے احمد رضا بھی کہتے ہیں سرکار جیا نئیں آؤنا ایں




Get it on Google Play



اُن کی سارے جگ میں پکاریں اُن کے دم سے ساری بہاریں



یہ جتنے سمندر چلتے ہیں یہ جتنے دریا بہتے ہیں



ثاقبؔ وہ یہ ہی کہتے ہیں سرکار جیا نئیں آؤنا ایں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah