Yeh Khana e Nabi Hai

یہ خانۃ نبیؐ ہے، یہاں زر نہ مال ہے ہر آن صرف رب کی رضا کا خیال ہے



بزم نبیؐ میں پاتے ہیں یکساں سب التفات دربار کا سماں ہے نہ جاہ و جلال ہے



آئی نہیں زباں پہ کبھی کوئی تلخ بات کیا اُنؐ سے بڑھ کے بھی کوئی شیریں مِقال ہے؟



خود اپنی راۓ سے بھی دیا اذنِ اختلاف قصہ جناب زید کا بَین مثال ہے




Get it on Google Play



تکلیف دینے والوں کو بھی بد دعا نہ دی تکلیف دینے والوں کا کتنا خیال ہے



سیرت سے اُنؐ کی صرف جہل ہے نعیمؔ پیرو پر اُن کے ہی کرم ذولجلال ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah