We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Yeh Ikram Hai Mustafa Par Khuda Ka

یہ اکرام ہے مصطفیٰ پر خدا کا کہ سب کچھ خدا کاہوا مصطفیٰ کا




Get it on Google Play



یہ بیٹھا ہے سکہ تمہاری عطا کا کبھی ہاتھ اٹھنے نہ پایا گدا کا



چمکتا ہوا چاند غارِ حرا کا اُجالا ہوا برج عرشِ خدا کا



جو بندہ خدا کا وہ بندہ تمہارا جو بندہ تمہارا وہ بندہ خدا کا



سہارا دیا جب مرے ناخدا نے ہوئی ناؤ سیدھی پھرا رخ ہوا کا



اگر زیرِ دیوار سرکار بیٹھوں میرےسرپہ سایہ ہوفضلِ خدا کا



اذاں کیا جہاں دیکھو ایمان والو پسِ ذکرِ حق ذکر ہے مصطفیٰ کا



کہ پہلے زباں حمد سے پاک ہو لے تو پھر نام لے وہ حبیب خدا کا



خدا مدح خواں ہے خدا مدح خواں ہے مرے مصطفیٰ کا مرے مصطفیٰ کا



بھلا ہے حسنؔ کا جنابِ رضا سے بھلا ہو الہی جناب رضا کا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah