یہ ہی نہیں جب تک بھی جئیں ہم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ہی پڑھیں ہم یہ ہی سنیں ہم صلی اللہ علیہ وسلم
چڑھتےدن کی سرگوشی میں ڈھلتی شب کی خاموشی میں ایک یہی آواز سنیں ہم صلی اللہ علیہ وسلم
ہر اک سانس درود اثر ہویہی وظیفہ شام وسحرہو جس میں صدا مشغول رہیں ہم صلی اللہ علیہ وسلم
جسم سےجس دم روح جدا ہونبض ہومدہم سانس اکھڑا ہو لب پہ ہو جس وقت مریں ہم صلی اللہ علیہ وسلم
غارِ ذات کی تنہائی میں اپنی روح کی گہرائی شام وسحریہ ورد کریں ہم صلی اللہ علیہ وسلم
مغز عبادت ان کی ثناء ہوحرف نعت ہی حرف دعا ہو یہ ہی ریاض دعا مانگیں ہم صلی اللہ علیہ وسلم