Yeh Fiza Jo Khushboo Dar Hui Thi

یہ فضا جو خوشبو دار ہوئی تھی ابھی ابھی تشریف آوری ہوئی اُنکی ابھی ابھی



سب گنگنا رہے تھے نوری ملائکہ جو نعت میں نے آقا کی پڑھی تھی ابھی ابھی



جب خواب آیا رات کو طیبہ شہر میں تھا سینے لگی تھی روضے کی جالی ابھی ابھی




Get it on Google Play



پوچھی ملائکہ سے روح الامیں یہ بات ہے کسی جگہ پہ بزم سجی تھی ابھی ابھی



نغمے سلام کے جو پڑھے تھے حضور پر سانسوں میں اک عجب سی مہک تھی ابھی ابھی



جو اونگھ آئی محفل میں ثاقبؔ کو جس گھڑی نظروں کےآگے طیبہ کی گلی تھی ابھی ابھی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah