Ya Saly Ala Ho Nazar e Karam

یا صلِ علیٰ ہو نظرِ کرم شہہ کون ومکاں ہو نظر کرم نوری نوری جلوے دکھا دو آقا آنکھیں ہیں پر نم



دکھلا دو روضہء اطہر گنبدِ خضریٰ کا وہ منظر آس لگاۓ ہم بیٹھے ہیں در پہ تمہارے منگتے ہم



ہم ہیں درِ اقدس کے سوالی بدرالدجیٰ یا سیدِ عالی کس کو سنائیں دکھڑے اپنے نورِ خدا یا شاہِ امم




Get it on Google Play



راہوں کی یہ ختم ہو دوری کردو عطا اب جلوے نوری گنبدِ خضریٰ کے صدقے میں دکھیوں کا رکھ لیجۓ بھرم



آقا ہم پہ نوازش کردو لطف و کرم کی بارش کردو بگڑے کام سنور جائیں گے مٹ جائیں گے رنج و الم



ہم بھی مدینے کو آجائیں آکے قدموں میں گر جائیں آرزو عشرتؔ کی ہے آقا در پہ تمہارے مکلے دم

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah