Ya Rasool Allah Tere Chahne Walon Ki Khair

یارسولَ اللہ تیرے چاہنے والوں کی خیر سب غلاموں کا بھلا ہو سب کریں طیبہ کی سیر



کاش کے ہجرِ مدینہ مجھ کو رکھے بیقرار چَین ہی آئے نہ مجھ کویادِطیبہ کے بِغیر



یانبی اب تو مدینے میں مجھے بلوایئے ہو مُیسَّر با ادب پھر آپ کی گلیوں کی سَیر



کاش! طیبہ میں شہادت کا عطا ہو جائے جام جلوۂ محبوب میں انجام میرا ہو بخیر



فالتو باتوں کی عادت دُور ہو جائے حُضُور! ہو زباں پر میری اکثر آپ ہی کا ذکرِ خیر



عائد آقا فردِ عصیاں ہو گئی کر دے کرم کون ہے جو بخشوائے گا مجھے تیرے بِغیر



تیز ہے تلوار کی بھی دھار سے یہ پُلْ صراط تم سنبھالا دو کہیں جائے پھسل میرا نہ پَیر



اُمّتِ محبوب کا یارب بنا دے خیر خواہ نفس کی خاطِر کسی سے دل میں میرے ہو نہ بَیر




Get it on Google Play



جام ایسا اپنی الفت کا پِلا دے ساقیا نعت سن کر حالتِ عطّارؔ ہو رو رو کے غَیر



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah