Ya Nabi Nuskha e Taskheer

یا نبی نسخہ ِٔ تسخیر کو میں جان گیا اس کو سب مان گئے آپ کو جو مان گیا



ڈوبتے ڈوبتے جب ان کی طرف دھیان گیا لے کے ساحل کی طرف خود مجھے طوفان گیا



ہر بلندی مجھے پستی کی طرح آئی نظر جب میرا گنبد خضری کی طرف دھیان گیا




Get it on Google Play



غیب کا جاننے والا انہیں جب میں نے کہا بات ایمان کی تھی کفر برا مان گیا



جیسے برسوں کی ملاقات رہی ہو ان سے قبر میں دیکھتے ہی میں انہیں پہچان گیا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah