Ya Nabi Hum Gunahgaron Ko

یا نبی ہم گنہگاروں کو دردِ فرقت سے اب جلا دینا امتی ہیں تمہارے شاہِ امم سبز گنبد ہمیں دکھا دینا



خاکِ طیبہ ملےلحد کےلۓکالی کملی ملے کفن کےلۓ واسطہ آپ کے نواسوں کا ایسی قسمت مری بنا دینا



دور رہ کر تمہاری چوکھٹ سے اشک آنکھوں سے بہتے رہتے ہیں آس ہم بھی لگاۓ بیٹھے ہیں دید کی پیاس اب بجھا دینا




Get it on Google Play



آپ نبیوں میں سب سے اعلیٰ ہیں ختم اک آپ پرنبوت ہے ہم فقیروں کو یا رسول اللہ اپنی چوکھٹ کا آسرا دینا



لاج رکھنا شہہ زمن میری التجاہے یہ قلب عشرت کی میری ہستی کو خاکِ طیبہ میں یارسولِ خدا ملا دینا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah