We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Ya Nabi Bas Madine Ka Gham Chahiye

یا نبی ﷺ بس مدینے کا غم چاہیے اور کچھ نہ خدا عزوجل کی قسم چاہیے


میرا سینہ مدینہ بنا دیجۓ چاک قلب وجگر چشم نم چاہیے


بس مدینے کی یادوں میں کھویا رہوں فکر ایسی شہِ محترم ﷺ چاہیے


بس ترے ﷺ غم میں ہر دم میں روتا رہوں ایسا غم تاجدار حرم ﷺ چاہیے



Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play


تاج شاہی نہ دو بادشاہی نہ دو بس تمہاری نگاہِ کرم چاہیے


میرے جینے کا سامان ہے بس یہی تیرا لطف و کرم دم بدم چاہیے


آتش شوق ہر دم بھڑکتی رہے مجھ کو غم یا نبی ﷺ تیرا غم چاہیے


جاں بلب کے سرہانے چلے آیۓ جام دیدار شاہ حرم ﷺ چاہیۓ


تیرے قدموں میں موت تیرے قدموں میں موت اے شہنشاہِ عرب و عجم ﷺ چاہیے


دے دو آقا ﷺ بقیع مبارک مجھے معرفت کی تمہارے کرم سے مجھے


سارے دیوانے آقا ﷺ مدینے چلیں اذن طیبہ کا شاہ امم ﷺ چاہیے


تیرا سرکار ﷺ ہوں گرچہ بدکارہوں تیری رحمت مجھے ہر قدم چاہیے


چھوڑیں عادات بد بھائیو ! موت کا کچھ خیال آپ کو کم از کم چاہیے


جو بھی عطار کا پڑھ لے آقا ﷺ کلام وہ تڑپ اٹھے ایسا قلم چاہیے


گر وہ فرمائیں عطار کیا چاہیے؟ میں کہوں گا '' مدینے کا غم'' چاہیے

Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah