وہی میری محبت کا جہاں ہے جو مجھ پر ہر طرح سے مہرباں ہے
نہیں کوئی خطر، جب تک سروں پر تمہاری رحمتوں کا سائباں ہے
حقیقت میں ہے جو عاشق نبیؐ کا وہی تو زینتِ بزم جہاں ہے
شہِؐ بطحا ہمیں ہے فخر اس پر درِ اقدس در امن و اماں ہے
اُسے اک دن ملے گی کامرانی وسیلہ بھی دعا کے درمیاں ہے
حوادث سے ہے وہ بے خوف کتنا کہ جس پر رب کی رحمت مہرباں ہے
اُسے ہے یاد درسِ صبر کتنا غم و آلام میں جو شادماں ہے
بیاں اُن سے کرے گی یہ خموشی ندیمؔ اب تک جو اس دل میں نہاں ہے