Woh Noor e Aasmani

وہ نورِ آسمانی جب کیا اس نے زمینی عطا کردی انھیں پھر رحمت للعالمینی



انھی سے سلسلہ قائم ہوا جود و سخا کا اُنھی سے ہم کو پہنچی پاک بازی، پاک بینی



منور ہیں انھی کے حسن سے سارے زمانے انھی کی خوش ادائی سے یہ عالم آفرینی




Get it on Google Play



مُعطَر ہوگئی اُن سے فضاۓ زندگانی مشامِ جاں میں پھیلی ہے وہ خوشبو بھینی بھینی



خوشا وہ بخت جو چمکے سراجِ آگہی سے جنھیں بخشی گئی اس نور کی محفل نشینی



مگر شرمندگی سے آنکھ اٹھتی ہی نہیں ہے پسند آجاۓ شاید ان کو میری ترجپنی



عطا ہو اک نظر یا جس قدر بھی آپؐ چاہیں مجھے یا سیدیؐ یا رحمت للعالمین

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah