وہ آقا کا پیارا دیار اللہ اللہ وہ عالم ہیں اس پرنثاراللہ اللہ
مہکتا ہے باغ جہاں جس کی بو سے وہ زلفِ نبی مشکبار اللہ اللہ
جسے دیکھنے کو ترستی ہے دنیا دکھا یا خدا وہ دیار اللہ اللہ
یہ اعزاز ہےرب کے پیارے نبی کا مدینے کے ہیں تاجدار اللہ اللہ
کوئی اُن سا نبیوں میں واللہ نہیں ہے وہ مولا کے ہیں شاہکار اللہ اللہ
بہاریں دو عالم کی جس پر ہیں صدقے وہ آقا کا روۓ نگار اللہ اللہ
جو خادم ہیں یا رب تیرے مصطفیٰ کے کر عابدؔ کا ان میں شمار اللہ اللہ