Wah Ri Haleema Dai Tu Ne Kesi Qismat Payi

واہ ری حلیمہ دائی تو نے کیسی قسمت پائی تو کاہے کو اتراۓ تیری گھاس پھونس کی جھونپڑی میں میرے پیارے محمد ﷺ آۓ




Get it on Google Play



اونٹنی دیکھو جس کو پہلے چلنا بھی نہ آۓ میرے نبی کوگودمیں لےکے سب سےآگےجاۓ



میرے نبی کو دیکھ کے دیکھو چاند بھی شرماۓ تیری گھاس پھونس کی جھونپڑی میں میرے پیارے محمد ﷺ آۓ



کیسی ہے تقدیر تیری ارے کیسا ترا مقدر آپ کی گودمیں کھیل رےہیں دونوں جہاں کےسرور



مارے خوشی کے اپنے گھر میں گھی کے دیۓ جلاۓ تیری گھاس پھونس کی جھونپڑی میں میرے پیارے محمد ﷺ آۓ



بشیرؔ آپ کے در پہ آیا ہے جھولی پھیلاۓ مجھ پر بھی میرے آقا اک نظرِ کرم ہو جاۓ



آپ کا صدقہ میرے آقا مجھ کو بھی مل جاۓ تیری گھاس پھونس کی جھونپڑی میں میرے پیارے محمد ﷺ آۓ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah