اترتے ہیں تم سلام اللہ اللہ خدا نے کیا احترام اللہ اللہ
وہیں تیرےدیوانوں کی عیدہوگی جہاں ہوگا دیدار عام اللہ اللہ
ہے دیوانوں میں دیکھا دیوانہ قرنی غلاموں میں غلام حبشی اللہ اللہ
جو رُومی و سعدی و جامی کو بخشا پلا دو مجھے بھی وہ جام اللہ اللہ
جو اہل نظر ہیں وہی جانتے ہیں جو شان آپ کا جو مقام اللہ اللہ
نماز محبت ادا ہوئی اس کی ہوا عشق جس کا امام اللہ اللہ
امیر حزیں کونہیں فکرمحشر ہےمحشرمیں ان کا نظام اللہ اللہ