Unki Nisbat Jab Mili Toh Zindagi Achi Lagi

اُن کی نسبت جب ملی تو زندگی اچھی لگی لاۓ جب ایمان ان پر بندگی اچھی لگی



ہو گیا جب میرا ان نعت خوانوں میں شمار نعت خوانی قدسیوں کو بھی میری اچھی لگی



جاکے جب دیکھی ہے آنکھوں سے مدینے کی بہار جس طرف اٹھی نظر ہر چیز ہی اچھی لگی




Get it on Google Play



جب بنے سارے نبی اقصیٰ میں ان کے مقتدی یہ امامت نوریوں کو بھی بڑی اچھی لگی



مہرومہ کے نور سے روشن ہے گرچہ کائنات دل کو ذکرِ مصطفیٰ کی روشنی اچھی لگی



ہر گدا پاتا ہے ان کے در سے دل کی ہر مراد ہر گدا کو ان کا در ان کی گلی اچھی لگی



دوجہاں کی نعتیں دامن میں اس کے آگئیں جس کے دل کو دولتِ دردِ نبی اچھی لگی



سوۓ جنت گنبدِ خضریٰ کے ساۓ میں چلو بات یہ اہل محبت کی بڑی اچھی لگی



ہوگۓ لاکھوں ہی انساں اس سے وابستہ جسے دامنِ سرکار سے وابستگی اچھی لگی



قیصری مجھ کو کبھی اچھی لگی نہ اے ریاضؔ جب لگی اچھی تو شانِ حیدری اچھی لگی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah