Un Logon Ki Qismat Ke Tabinda Sitare Hain

اُن لوگوں کی قسمت کے تابندہ ستارے ہیں جن لوگوں نے طیبہ میں دن چار گزارے ہیں



پرنور فضائیں ہیں پر کیف ہوائیں ہیں کیا بات مدینےکی کیا خوب نظارےہیں



نازاں ہیں مقدرپر بیٹھے ہیں سخی در پر دیکھےتوکوئی آکرکیا بھاگ ہمارے ہیں




Get it on Google Play



ہوتے ہیں نچھاور واں نذرانے درودوں کے سرکار کی چوکھٹ کےکیا خوب نظارےہیں



جو پیارکریں دل سے سرکار کے پیاروں سے اللہ کے پیارے کووہ جان سے پیارے ہیں



جب یاد کروں اُن کو امداد کو آتے ہیں مائل بہ کرم ہر دم محبوب ہمارے ہیں



سرکار کے صدقے میں ہر چیز ملی ہم کو اللہ کے آگے جب یہ ہاتھ پسارے ہیں



بگڑا ہے نہ بگڑے گا کچھ میرا زمانے میں مجھ کو میرے آقا کی رحمت کے سہارے ہیں



جو دل سے سجاتے ہیں نعمتوں کی حسیں محفل اللہ نے دن اُن کی قسمت کے سنوارے ہیں



جاؤں گا نیازیؔ میں پھر شہر مدینہ میں اس آس پہ دن میں نے رورو کے گزارے ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah