Un ke Darbar Pe Jo log Sada Karte Hain

ان کے دربار پہ جو لوگ صدا ہیں ہر مصیبت سے وہ محفوظ رہا کرتے ہیں



جھوم اٹھتی ہے سرِعرش خدا کی رحمت جب گنگہار کی خاطر وہ دعا کرتے ہیں



مرے آقا کو مدینے میں نہ محدود کرو آپ خدام کے سینوں میں رہا کرتے ہیں



ذکر سرکار میں تو ذکرخدا ہے واللہ اس لۓ ہم تو محمد ﷺ کی ثناء کرتے ہیں




Get it on Google Play



اپنی چادر کو بچھا دیتے ہیں غیروں کے لۓ جاں کے دشمن کا بھی وہ ایسے بھلا کرتے ہیں



مطمئن ہوں کہ بچا لیں گے سر حشر مجھے کب گوارہ وہ بھلا مجھ پہ سزا کرتے ہیں



موت آتی ہے فقط ان کی زیارت کے لۓ ان کی خاطر جو جیا اور مرا کرتے ہیں ہم جدا سمجھیں تو ہے اِس میں ہماری ہی خطا ہم غلاموں کو وہ کب خود سے جدا کرتے ہیں



ڈھانپ لیتے ہین وہ دامان کرم سع ناصر ہم سیہ کار اگر کوئ خطا کرتے ہیں



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah