Umer Bhar Sarkar Ki Hum

عمر بھر سرکار کی ہم گفتگو کرتے رہے دل کو اُنکی گفتگو سے مُشکبو کرتے رہے



روح میں جو چاک اۓ تھے گناہوں کے سبب سوزنِ ذکرِ پیمبرؐ سے رفُو کرتے رہے



رات بھر مدحت سرائی تھی وہاں محبوب کی رات بھر ہم لوگ آنکھوں کا وضو کرتے رہے



میں تصور میں کھڑا تھا اپنے آقاؐ کے حضور شہر بھر میں لوگ میری جستجو کرتے رہے




Get it on Google Play



ہم کہاں عزت کے قابل تھے مگر بستی کے لوگ نعت کے صدقے ہماری آبرو کرتے رہے



خوبئ قسمت کہ ہم کو وہ نبی بخشا گیا انبیاء بھی جس نبی کی آرزو کرتے رہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah